کُرنتھِیوں ۱ 10 : 1 (URV)
اَے بھائِیو! مَیں تُمہارا اِس سے ناواقِف رہنا نہِیں چاہتا کہ ہمارے سب باپ دادا بادل کے نِیچے تھے اور سب کے سب سَمَندَر میں سے گُذرے۔
کُرنتھِیوں ۱ 10 : 2 (URV)
اور سب ہی نے اُس بادل اور سَمَندَر میں مُوسیٰ کا بپتِسمہ لِیا۔
کُرنتھِیوں ۱ 10 : 3 (URV)
اور سب نے ایک ہی رُوحانی خوراک کھائی۔
کُرنتھِیوں ۱ 10 : 4 (URV)
اور سب نے ایک ہی رُوحانی پانی پِیا کِیُونکہ وہ اُس رُوحانی چٹان میں سے پانی پِیتے تھے جو اُن کے ساتھ ساتھ چلتی تھی اور وہ چٹان مسِیح تھا۔
کُرنتھِیوں ۱ 10 : 5 (URV)
مگر اُن میں اکثروں سے خُدا راضی نہ ہُؤا۔ چُنانچہ وہ بِیابان میں ڈھیر ہو گئے۔
کُرنتھِیوں ۱ 10 : 6 (URV)
یہ باتیں ہمارے واسطے عِبرت ٹھہریں تاکہ ہم بُری چِیزوں کی خواہِش نہ کریں جَیسے اُنہوں نے کی۔
کُرنتھِیوں ۱ 10 : 7 (URV)
اور تُم بُت پرست نہ بنو جِس طرح بعض اُن میں سے بن گئے تھے۔ چُنانچہ لِکھا ہے کہ لوگ کھانے پِینے کو بَیٹھے۔ پھِر ناچنے کُودنے کو اُٹھے۔
کُرنتھِیوں ۱ 10 : 8 (URV)
اور ہم حرامکاری نہ کریں جِس طرح اُن میں سے بعض نے کی اور ایک ہی دِن میں تیِئیس ہزار مارے گئے۔
کُرنتھِیوں ۱ 10 : 9 (URV)
اور ہم خُداوند کی آزمایش نہ کریں جَیسے اُن میں سے بعض نے کی اور سانپوں نے اُنہِیں ہلاک کِیا۔
کُرنتھِیوں ۱ 10 : 10 (URV)
اور تُم بُڑبُڑاؤ نہِیں جِس طرح اُن میں سے بعض بُڑبُڑائے اور ہلاک کرنے والے سے ہلاک ہُوئے۔
کُرنتھِیوں ۱ 10 : 11 (URV)
یہ باتیں اُن پر عِبرت کے لِئے واقع ہُوئیں اور ہم آخِری زمانہ ولوں کی نصِیحت کے واسطے لِکھی گِئیں۔
کُرنتھِیوں ۱ 10 : 12 (URV)
پَس جو کوئی اپنے آپ کو قائِم سَمَجھتا ہے وہ خَبردار رہے کہ گِر نہ پڑے۔
کُرنتھِیوں ۱ 10 : 13 (URV)
تُم کِسی اَیسی آزمایش میں نہِیں پڑے جو اِنسان کی برداشت سے باہِر ہو اور خُدا سَچّا ہے۔ وہ تُم کو تُمہاری طاقت سے زِیادہ آزمایش میں نہ پڑنے دے گا بلکہ آزمایش کے ساتھ نِکلنے کی راہ بھی پَیدا کرے گا تاکہ تُم برداشت کر سکو۔
کُرنتھِیوں ۱ 10 : 14 (URV)
اِس سبب سے اَے میرے پیارو! بُت پرستی سے بھاگو۔
کُرنتھِیوں ۱ 10 : 15 (URV)
مَیں عقل مند جان کر تُم سے کلام کرتا ہُوں۔ جو مَیں کہتا ہُوں تُم آپ اُسے پرکھو۔
کُرنتھِیوں ۱ 10 : 16 (URV)
وہ بَرکَت کا پیالہ جِس پر ہم بَرکَت چاہتے ہیں کیا مسِیح کے خُون کی شِراکت نہِیں؟ وہ روٹی جِسے ہم توڑتے ہیں کیا مسِیح کے بَدَن کی شِراکت نہِیں؟
کُرنتھِیوں ۱ 10 : 17 (URV)
چُونکہ روٹی ایک ہی ہے اِس لِئے ہم جو بہُت سے ہیں ایک بَدَن ہیں کِیُونکہ ہم سب اُس کی ایک روٹی میں شرِیک ہوتے ہیں۔
کُرنتھِیوں ۱ 10 : 18 (URV)
جو جِسم کے اِعتبار سے اِسرائیلی ہیں اُن پر نظر کرو۔ کیا قُربانی کو گوشت کھانے والے قُربان گاہ کے شرِیک نہِیں؟
کُرنتھِیوں ۱ 10 : 19 (URV)
پَس مَیں کیا یہ کہتا ہُوں کہ بُتوں کی قُربانی کُچھ چِیز ہے یا بُت کُچھ چِیز ہے؟
کُرنتھِیوں ۱ 10 : 20 (URV)
نہِیں بلکہ یہ کہتا ہُوں کہ جو قُربانی غَیرقَومیں کرتیں ہیں شیاطین کے لِئے قُربانی کرتی ہیں نہ کہ خُدا کے لِئے اور مَیں نہِیں چاہتا کہ تُم شیاطین کے شرِیک ہو۔
کُرنتھِیوں ۱ 10 : 21 (URV)
تُم خُداوند کے پیالے اور شیاطین کے پیالے دونوں میں سے نہِیں پِی سکتے۔ خُداوند کے دسترخوان اور شیاطین کے دسترخوان دونوں پر شرِیک نہِیں ہو سکتے۔
کُرنتھِیوں ۱ 10 : 22 (URV)
کیا ہم خُداوند کی غَیرت کو جوش دِلاتے ہیں؟ کیا ہم اُس سے زورآور ہیں؟
کُرنتھِیوں ۱ 10 : 23 (URV)
یہ سب چِیزیں روا تو ہیں مگر سب چِیزیں مُفِید نہِیں۔ سب چِیزیں روا تو ہیں مگر سب چِیزیں ترقّی کا باعِث نہِیں۔
کُرنتھِیوں ۱ 10 : 24 (URV)
کوئی اپنی بہُتری نہ ڈھُونڈے بلکہ دُوسرے کی۔
کُرنتھِیوں ۱ 10 : 25 (URV)
جو کُچھ قصّابوں کی دُوکانوں میں بِکتا ہے وہ کھاؤ اور دِینی اِمتیاز کے سبب سے کُچھ نہ پُوچھو۔
کُرنتھِیوں ۱ 10 : 26 (URV)
کِیُونکہ زمِین اور اُس کی معمُوری خُداوند کی ہے۔
کُرنتھِیوں ۱ 10 : 27 (URV)
اگر بے اِیمانوں میں سے کوئی تُمہاری دعوت کرے اور تُم جانے پر راضی ہو تو جو کُچھ آگے رکھّا جائے اُسے کھاؤ اور دِینی اِمتیاز کے سبب سے کُچھ نہ پُوچھو۔
کُرنتھِیوں ۱ 10 : 28 (URV)
لیکِن اگر کوئی تُم سے کہے کہ یہ قُربانی کا گوشت ہے تو اُس کے سبب سے جِس نے تُمہیں جتایا اور دِینی اِمتیاز کے سبب سے نہ کھاؤ۔
کُرنتھِیوں ۱ 10 : 29 (URV)
دِینی اِمتیاز سے میرا مطلب تیرا اِمتیاز نہِیں بلکہ اُس دُوسرے کا۔ بھلا میری آزادی دُوسرے شَخص کے اِمتیاز سے کِیُوں پرکھی جائے؟
کُرنتھِیوں ۱ 10 : 30 (URV)
اگر مَیں شُکر کر کے کھاتا ہُوں تو جِس چِیز پر شُکر کرتا ہُوں اُس کے سبب سے کِس لِئے بدنام کِیا جاتا ہُوں؟
کُرنتھِیوں ۱ 10 : 31 (URV)
پَس تُم کھاؤ یا پِیو یا جو کُچھ کرو سب خُدا کے جلال کے لِئے کرو۔
کُرنتھِیوں ۱ 10 : 32 (URV)
تُم نہ یہُودِیوں کے لِئے ٹھوکر کا باعِث بنو نہ یُونانِیوں کے لِئے نہ خُدا کی کلِیسیا کے لِئے۔
کُرنتھِیوں ۱ 10 : 33 (URV)
چُنانچہ مَیں بھی سب باتوں میں سب کو خُوش کرتا ہُوں اور اپنا نہِیں بلکہ بہُتوں کا فائِدہ ڈھُونڈتا ہُوں تاکہ وہ نِجات پائیں۔

1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33

BG:

Opacity:

Color:


Size:


Font: